جمعرات, جنوری 23, 2025
اشتہار

مشرف دور میں مولانا فضل الرحمان نے 600 کنال اراضی اپنے نام کرائی، شفقت محمود

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے الزام عائد کیا ہے کہ مشرف دور میں فضل الرحمان اور اکرم درانی نے 600 کنال اراضی اپنے نام کرائی، نیب بتائے ان کیس کا کیا بنا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، شفقت محمود نے کہا کہ بے نامی ٹرازیکشن کے ذریعے دونوں الاٹمنٹ اپنے نام کرائی گئیں، نیب نے ان کے خلاف انکوائری شروع کی لیکن کیس غائب کردیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ صاحبزادہ مرید کاظم نے بھی 150 کنال اراضی اپنے نام کرائی، مرید کاظم کو کیس میں گرفتار کرلیا گیا، وہ احتساب عدالت میں پیشیاں بھگت رہے ہیں۔

- Advertisement -

شفقت محمود نے کہا کہ 2015 کے بعد سے فضل الرحمان کے خلاف کارروائی کا پتہ نہیں معلوم ہی نہیں فضل الرحمان کے کیس کا کیا ہوا؟ نہیں معلوم انکوائری کا کیا ہوا، انکوائری ختم ہوئی تو کیوں ہوئی اور نہیں ہوئی تو مزید کارروائی کیوں نہیں کی جارہی ہے۔

رہنما تحریک انصاف نے مطالبہ کیا کہ بتایا جائے کہ کیس کی صورتحال کیا ہے، اثاثے ان کی آمدن سے کہیں زیادہ نظر آتے ہیں، قانون کے مطابق آمدن سے زائد اثاثوں کا حساب دینا پڑتا ہے، عوامی معاملہ ہے اس لیے عوام کو صورتحال سے آگاہ کیا جائے۔

شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کو نشانہ بنارہی ہے لیکن مولانا فضل الرحمان نے کشمیر کا معاملہ کسی فورم پر نہیں اٹھایا، ان کی سیاست صرف ذاتی مقاصد کے لیے ہے، یہ صرف مراعات کے لیے کشمیر کمیٹی کے سربراہ بنے ہیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں