اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے فنڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے زمین کا بندوبست بھی جلد ہوگا.
ان خیالات کا اظہار انھوں نے اسلام آباد میں حیدرآباد یونیورسٹی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا. انھوں نے کہا کہ اس موقع پر وزیراعظم ، وزرائے کرام اور تمام مہمانوں کو مبارک باد دیتا ہوں.
وزیرتعلیم نے کہا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو تقریب میں خوش آمدید کہتا ہوں، حیدرآباد یونیورسٹی کا سنگ بنیادرکھنے پروزیراعظم کومبارک باد دیتا ہوں.
انھوں نے کہا کہ فروغ نسیم اور خالد مقبول صدیقی کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، حیدرآباد یونیورسٹی کے لئے چارٹر تشکیل دے دیا گیا، فنڈنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، تعلیم کے معیار کو قائم رکھنا ہے، اس پر توجہ دے رہے ہیں.
مزید پڑھیں: واتین کی تعلیم کے بغیر قوم آگے نہیں بڑھ سکتی‘ شفقت محمود
شفقت محمود نے مزید کہا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی معیار کو دورحاضر کے مطابق چلنا چاہیے، اساتذہ کی ٹریننگ، جدید ریسرچ پر بھی توجہ دے رہے ہیں.
یاد رہے کہ ، یونیورسٹی کے لیے کوہسار میں 50 ایکڑ زمین اور 2 ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔