تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بچے خوش نہ ہوتے تو اسکولوں کی چھٹیوں میں‌ توسیع کردیتا، شفقت محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اگر بچے تعلیمی خوش نہ ہوتے تو چھٹیوں‌ میں‌ مزید توسیع کردیتا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے شفقت محمد کا کہنا تھا کہ کرونا کے دور میں تعلیمی ادارے بند کرنا مشکل فیصلہ تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ کرونا ویکسینیشن کے بعد اب ہم معمول کے شیڈول پر آجائیں گے۔

وفاقی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ اگربچےتعلیمی اداروں میں خوش نہ ہوتےتومزید چھٹیاں دےدیتا، تعلیم کےبغیر قومیں ترقی نہیں کرتیں، تعلیم سے متعلق بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے۔

شفقت محمودکی تقریر کے دوران طلبا نے آن لائن امتحانات لینےکےنعرے لگائے جن کو سُن کر وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے، اس لیے یہ ممکن نہیں ہے۔

سیاسی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ جب سیاسی حوالے سے ٹویٹ کرتا ہوں تو کہا جاتا ہے کہ صرف تعلیم کی بات کریں، نوشہرہ الیکشن میں مسلم لیگ ن  جیتی تو سب اچھا تھا، ڈسکہ انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح پر واویلا کیا جارہا ہے، اگر مسلم لیگ ن کی پسند کے مطابق فیصلہ ہو تو سب ٹھیک ہوتا ہے۔

شفقت محمود نے پیش گوئی کی کہ سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی، اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، اسلام آبادسےسینیٹ کی نشستیں جیتیں گے، گیلانی نہیں حفیظ شیخ کی جیت ہوگی اور سینیٹ انتخابات میں تحریک انصاف واضح اکثریت سے جیتے گی۔

Comments

- Advertisement -