اتوار, جنوری 5, 2025
اشتہار

شگفتہ اعجاز اپنے شوہر کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز اپنے شوہر یحییٰ صدیقی کو یاد کر کے جذباتی ہوگئیں جس میں اپنے جذباتی تجربات شیئر کیے ہیں۔

پاکستان کی نامور اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے ایک طویل کیشن لکھا جس میں انہوں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین لمحات کے بارے میں کھل کر بات کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shagufta Ejaz (@shaguftaejazofficial)

- Advertisement -

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں پرانی موم بتیوں کی تصاویر شیئر کیں، جنہیں انہوں نے نئے سانچوں میں ڈھال کر دوبارہ تخلیق کیا، ان موم بتیوں کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ وہی موم بتیاں ہیں جنہیں ان کے شوہر کے ساتھ خوشیوں کے لمحوں میں جلایا گیا تھا۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میرا یہ عمل صرف موم بتیوں کو نئی شکل دینا نہیں، بلکہ ان یادوں کو دوبارہ زندہ کرنے کی ایک کوشش تھی، جو میری زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔

شگفتہ نے جذباتی انداز میں اپنے شوہر کی فلم بادل اور بجلی کے مشہور گانے ’آج جانے کی ضد نہ کرو‘ کا ذکر بھی کیا، جو ان کے لیے ایک خاص یادگار حیثیت رکھتا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ میں اس وقت اپنی زندگی کو دوبارہ ترتیب دینے کی جدوجہد کر رہی ہوں اور میری مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ مجھے اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے خود کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک سنگل پیرنٹ کے طور پر اپنی ذمہ داریوں کو نہیں بھولی اور انشااللہ ان کو مزید طاقت اور لگن کے ساتھ پورا کروں گی جو میرے شوہر اور میری بیٹیوں نے مجھ میں ڈالی ہے۔

واضح رہے کہ شگفتہ اعجاز کے دوسرے شوہر یحییٰ صدیقی ایک طویل عرصہ کینسر جیسے موزی مرض میں مبتلا رہنے کے بعد ستمبر کو زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں