پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی پانچ سال تک کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد آج انتقال گئے۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یہ افسوسناک خبر شیئر کی ہے، انہوں نے لکھا کہ آج جمعرات کے دن ان کے شوہر خالقِ حقیقی سے جا ملے ہیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے اپنے شوہر کی تصویر پوسٹ کی اور کیپشن میں لکھا کہ ہے ’میرے شوہر یحییٰ صدیقی کا انتقال ہو گیا ہے، ان کی مغفرت کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں‘۔
یار رہے کہ چند روز قبل شگفتہ اعجاز نے اپنی شادی کی سالگرہ اپنے شوہر کے ساتھ اسپتال میں منائی تھی جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے وی لاگ میں شیئر کی تھی۔
View this post on Instagram
وی لاگ میں شگفتہ اعجاز اور ان کے شوہر یحییٰ کی شادی کی سالگرہ کے موقع پر ان کی بیٹی ایمان اسپتال میں کیک لائیں جو انہوں نے اپنے اہلخانہ اور دوستوں کے ساتھ مل کر کاٹا تھا۔
CELEBRATED OUR ANNIVERSARY AT THE HOSPITAL (youtube.com)
واضح رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے اور نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
اداکارہ نے یحییٰ صدیقی سے دوسری شادی کی تھی، یہ ان دونوں کی دوسری شادی ہے اور ان دونوں کے پہلی شادی سے دو دو بچے ہیں۔