بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

شگفتہ اعجاز نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے کتنا وقت لیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز کا کہنا ہے کہ انہوں نے دوسری شادی پر ہامی بھرنے کے لیے خاصا وقت لیا تھا، کیونکہ وہ اپنی بیٹی کی اکیلے پرورش کرنا چاہتی تھیں۔

معروف پاکستانی اداکارہ شگفتہ اعجاز نے ایک انٹرویو میں اپنی دوسری شادی کے بارے میں بتایا۔

اس سوال پر کہ کیا آپ کی دوسری شادی لو میرج تھی یا والدین کی پسند سے ہوئی تھی، اداکارہ نے جواب دیا کہ یہ ایک مکسچر تھا، میرے شوہر نے مجھے شادی کی پیشکش کی لیکن میں کافی عرصے تک الجھن کا شکار رہی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ میں اپنی بچی کی اکیلے پرورش کر رہی تھی تو مجھے لگتا تھا کہ شادی نہیں کرنی چاہیئے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہر یحییٰ صدیقی اپنی بات پر قائم رہے اور میرے معاملے میں ثابت قدم رہے، انہوں نے ٹھان لی تھی کہ اسی سے شادی کرنی ہے، میں نے شادی کی پیشکش قبول کرنے میں 2 سال کا وقت لیا۔

ان کی 4 بیٹیاں ہیں، اداکارہ کی پہلے شوہر سے ایک بیٹی عنیا علی ہے جبکہ دوسرے شوہر سے 3 بیٹیاں حیا صدیقی، ایمان صدیقی اور نبیہا صدیقی ہیں۔

شگفتہ اعجاز نے 80 کی دہائی کے مشہور ٹیلی ویژن سیریز جانگلوس سے اپنا کیریئر شروع کیا اور اس کے بعد پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں