شوبز انڈسٹری کی معرف اداکارہ شگفتہ اعجاز نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے جوان نظر آنے کے لیے زندگی میں چوتھی بار بوٹوکس انجیکشنز لگوائے ہیں۔
سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے حال ہی میں ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بوٹوکس انجیکشن لگوانا انسان کی اپنی مرضی ہے، کچھ کروانا چاہتے ہیں اور کچھ لوگ نہیں کروانا چاہتے، کچھ لوگ بتاتے ہیں جبکہ کچھ پوشیدہ رکھتے ہیں، میں نے یہ ضروری سمجھا کہ مداحوں کو اس سے آگاہ کروں۔
شگفتہ اعجاز نے ویڈیو میں انجیکشن لگوانے کے بعد اپنے چہرے سے غائب ہوتی جھریاں بھی دکھائیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں بوٹوکس کے انجیکشن لگوانے کے بعد چہرے پر کئی عرصے تک کچھ نہیں کرواتی، اگر مجھے لگتا ہے کہ ڈرامے میں کسی کردار کے لیے چہرے پر جھریاں چاہئیں تو میں سالوں تک نہیں کرواتی لیکن کچھ عرصے بعد دوبارہ دل چاہتا ہے کہ کوئی پروسیجر کروالیا جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ صبا فیصل بھی اعتراف کرچکی ہیں کہ وہ خوبصورت نظر آنے کے لیے بوٹوکس کے انجیکشن لگوانے سمیت دیگر طریقے استعمال کرتی ہیں۔