اشتہار

پی ٹی آئی رہنما  شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان تحریک انصاف  کے رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کے خلاف لاہور میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما  شاہ محمودقریشی اور فواد چوہدری کیخلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ سب انسپکٹرکی مدعیت میں تھانہ ریس کورس میں درج کیاگیا اور مقدمہ میں روڈبلاک کرنے،دھمکیوں،اشتعال انگیز تقاریر سمیت دیگردفعات شامل کی گئیں ہیں۔

- Advertisement -

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شاہ محمودقریشی اورفوادچوہدری نےزمان پارک میں پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرس کےرش کےباعث کینال روڈبلاک ہوگئی۔

،،ایف آئی آر کے متن کے مطابق فوادچوہدری نےفتنہ انگیزی اوراشتعال انگیزتقریرکی اور عوام کوریاستی اداروں کے خلاف اکسایا۔

ایف آئی آر میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے شارع عام پرآمدورفت میں خلل ڈال کر جرم کا ارتکاب کیا اور ساتھ ہی ریاستی اداروں پر قتل کی منصوبہ بندی کابھی الزام لگایا۔

خیال رہے سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اپریل 2022 میں حکومت کے خاتمے کے بعد متعدد مقدمات کا سامنا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف سابق وزیراعظم کی پیشی کے دوران جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کرنے، توڑ پھوڑ اور نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں