تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب امیر عبد اللہیان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب امیر عبد اللہیان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیکریٹری خارجہ اور پاکستانی سفیر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے خطے میں سلامتی سے متعلق قرارداد کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، ایرانی وزیر خارجہ نے او آئی سی اجلاس کی کامیاب میزبانی پر شاہ محمود قریشی کو مبارک باد دی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک میں ثقافتی، تاریخی اور برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تبادلے استحکام کا مظہر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر غیر متزلزل حمایت پر ایران کے شکر گزار ہیں، تعلقات تجارتی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے خواہاں ہیں۔

وزیر خارجہ نے 21 ویں اقتصادی کمیشن کے جلد انعقاد کی ضرورت پر بھی زور دیا، انہوں نے کہا کہ مند پشین سرحدی منڈی میں 85 فیصد کام مکمل کرلیا ہے۔

Comments

- Advertisement -