پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

وزیراعظم امریکی قیادت کے ساتھ اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے مشترکہ نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے قبل واشنگٹن میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پاکستان اور امریکا کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنے دورے کے دوران امریکی قیادت کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور اہم عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعاون کے مشترکہ نکات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ہم باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم پاکستان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ میں 22 جولائی کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم اور ٹرمپ کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات اور افغان امن عمل پر بات چیت ہوگی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان امریکی کانگریس کے ارکان، کارپوریٹ سربراہان اور پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے، وزیراعظم مختلف تقریبات میں شرکاء کو نیا پاکستان وژن سے متعلق آگاہ کریں گے اور امریکا کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کی اہمیت بھی بتائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں