تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

فلیگ آپریشن کا سوچنے سے قبل بھارت فروری کا جواب یاد رکھے، وزیر خارجہ

کراچی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اگر کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کیخلاف پاکستان کابچہ بچہ تیار ہے، بھارت فروری والےجواب کو یاد رکھے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے بتایا کہ کسانوں کے احتجاج نے پورے بھارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، بھارتی کسانوں کے احتجاج کے باعث بھارت دباؤ میں ہیں اور دباؤ میں وہ کچھ بھی کرسکتا ہے، اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے بھارت دنیا کی توجہ اپنے اندرونی حالات سے ہٹاناچاہتاہے۔

وزیر خارجہ نے گفتگو میں بتایا کہ بھارت میں عالمی وبا کی صورت حال انتہائی خراب ہے،کرونا کی صورتحال بھارت کے ہاتھ سے چکی ہے۔

باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس ساری صورت حال میں بھارت کی کوشش ہے کہ کوئی فالس فلیگ آپریشن کرے، بھارت کو واضح پیغام ہے کہ دوبارہ کوئی حماقت نہیں کرنا، اگر کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کیخلاف پاکستان کا بچہ بچہ تیار ہے، کسی بھی فلیگ آپریشن سے پہلے بھارت فروری والےجواب کو یاد رکھے۔

مقبوضہ وادی کی صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کسی سے ڈھکےچھپے نہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانوں پر ظلم کررہا ہے، نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنز کا استعمال کرتے ہوئے ان کا استحصال کیاجارہاہے، بھارت کے ہاتھ سے مقبوضہ کشمیر نکل چکا ہے، بھارت کی حرکتوں سےخطےکا امن اور استحکام برباد ہو رہاہے۔Indian Farmers Clash with Police as They Protest New Laws | Voice of America - Englishسکھوں کے بھارت بھر میں احتجاج کے بعد مودی حکومت شدید دباؤ میں ہے، لداخ اور دو کلم میں ہزیمت اٹھانے کے بعد ہندوستان پر اندورنی و بیرونی دباؤ مزید بڑھ گیا ہے، ساتھ ہی سکھوں کے بھارت بھر میں احتجاج کے بعد مودی حکومت شدید دباؤ میں آگئی ہے، اسی لئے بھارت نے خالصتان تحریک روکنے کیلئے کی شر انگیزی کی تیاری شروع کردی ہیں، تاکہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم ، عالمی میڈیا، اداروں کی تنقید سے بچا جاسکے۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بھارت کی پلوامہ طرز کے ڈرامے کی تیاری کررہا ہے، اور ہندوستان پلوامہ طرزپر ایل او سی، ورکنگ باؤنڈری پر کسی ایکشن کی تیاری میں مصروف ہے، جس کے لئے ہندوستان بارڈر ایکشن یا سرجیکل اسٹرائیک کا سہارا لے سکتا ہے۔دو ہزار سولہ میں ہندوستان نے پاکستان میں ناکام سر جیکل اسٹرائیکس کا دعویٰ کیاتھا جبکہ 26فروری2019کو بھی ہندوستان نےایسےہی ناکام آپریشن کی کوشش کی تھی، جس پر اسے عالمی سطح پر ہزیمت اٹھانی پڑی تھی، مصدقہ ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی تیاریوں پر پاکستانی مسلح افواج کوہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت کی جانب سے فالس فلیگ آپریشن کی تیاریاں، پاکستانی مسلح افواج ہائی الرٹ

دوسری جانب ہندوستانی میڈیا بھی بالاآخر مودی کے خلاف بول اٹھا ہے، بھارتی میڈیا کی جانب سے بھی مودی حکومت کے خلاف مہم شروع کردی گئی ہے، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت نے کارگل سےحاصل سبق کوبھلا دیا ہے، مودی سرکار ہندوستانیوں سے حقائق مت چھپاؤ۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کارگل میں بھارت نےحقائق چھپائے ،زیب داستان کئی کہانیاں گھڑیں، بھارتی ملٹری نےحقائق کو اپنے زاؤیے سےدکھانا شروع کر رکھا ہے، مخصوص من گھڑت خبریں پسندیدہ چینلز کے ذریعے لیک کی جاتی ہیں، اس کے علاوہ بھارت میں من گھڑت خبروں کے لئے انفارمیشن وار فیئر قائم کیا گیا ہے، حقیقت میں ڈوکلم کرائس دوہزار سترہ سے ابتک مودی حکومت بے یقینی کا شکار ہے اور حقائق کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

Comments

- Advertisement -