جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

اسپیکرجانب دار ہے،بولنے نہیں‌ دیا، کل پھرآئیں، قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسپیکر نے ہمیں بولنے کا موقع نہیں دیا اور جانب داری کا مظاہرہ کیا، تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم ہے، کل دوبارہ پارلیمنٹ میں آئیں گے، اسپیکر سے آج  ابتدائی عشق کیا ہے کل اگلی قسط پیش کریں گے۔


یہ پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس: اسپیکر کا گھیراؤ، پی ٹی آئی نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں


قومی اسمبلی کے اجلاس کے بعد ایوان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم نے وزیراعظم کے خلاف تحریک التوا اور تحریک استحقاق جمع کرادی، یہ اہم ایشو ہے اسپیکرکومعمول کی کارروائی معطل کرکے اس پربات کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے بتایا کہ پیسہ جدہ منتقل کیا وہاں سے لندن میں فلیٹس خریدے اور اب عدالت میں قطری شہزادے کا خط لے آئے اور اپنے ایوان میں پیش کیے گئے بیان کی نفی کی، وزہراعظم  نے کہا تھا کہ کوئی تقاضا کرے گا تو ہم دستاویزی ثبوت پیش کریں گے تو پیش کیوں نہیں کرتے اور عدالت میں کہتے ہیں کہ ہمارے پاس کوئی دستاویزی ثبوت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے جھوٹ سےایوان کا استحقاق مجروح ہوا، تقاضا تھا کہ نواز شریف تشریف لائیں اور بتائیں کہ درست موقف کونسا ہے؟ لیکن وہ نہ آئے اور نہ ہمیں بولنے کی اجازت دی گئی۔


 اسی سے متعلق: سعد رفیق کی تحریک انصاف پر شدید تنقید


 شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہمارے پاس دلائل ہیں، موقف ہے، ہم کہتے ہیں کہ ایوان کے فلورپرجھوٹ بولا گیا، توقع تھی کہ خورشید شاہ کی طرح ہمیں بھی موقع دیا جائے گا لیکن اسپیکر کو ہدایت تھی کہ پی ٹی آئی ارکان کو بولنے کا موقع نہیں دیا جائے تو اسی پرعمل کیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے کہ ہمارا ثبوت محض ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے، کہا گیا کہ ہمارے پاس کوئی ثبوت نہیں، ہمارا موقف نہیں سنا جارہا، ہم زیادہ سے زیادہ 10 تا 15 منٹ بات کرتے، ہم آج اسپیکرکوجانب دارقراردیتے ہیں، اسپیکرکوچاہیے تھا ہمیں بولنے کا وقت دیتے۔

سوالات کے جوابات میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنے موقف پر قائم ہے، کل دوبارہ پارلیمنٹ میں آئیں گے، اسپیکر سے آج  ابتدائی عشق کیا ہے کل اگلی قسط پیش کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں