اسلام آباد : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ملائشیا کے دورے پر روانہ ہوگئے، جہاں وہ وہاں کے وزیر اعظم سمیت دیگر اہم شخصیات اور تاجر برادری سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی دو روزہ دورے پرملائشیا روانہ ہوگئے، شاہ محمود قریشی’’کوالالمپور سمٹ‘‘میں شرکت کریں گے۔
وزیرخارجہ کو کوالالمپور سمٹ میں شرکت کی دعوت ملائیشین ہم منصب نے دی تھی، وزیرخارجہ ملائیشیا کے وزیراعظم سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
شاہ محمود قریشی ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمیشن کادورہ بھی کریں گے۔ وزیرخارجہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کیلئے قائم سینٹر کا افتتاح کریں گے۔
وزیرخارجہ ملائیشیا میں وزیر خارجہ تاجر برادری سے بھی ملاقات کریں گے، ان کا کہنا ہے کہ وہاں کے تاجروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے میسر مواقعوں سے آگاہ کیا جائے گا۔