جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سے مشاورت کرتے ہیں، شاہ محمودقریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سے مشاورت کرتے ہیں، عمران خان ممکنہ چیلنجز کے پیش نظر بہتر فیصلے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے اراکین اسمبلی کو مبارکباد دینے کے لئے بلایا ہے، وہ ممبران کوآنے والے ممکنہ چیلنجز سے آگاہ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نئے پاکستان کی تعمیر میں اراکین کا ایک پیج پرہوناضروری ہے، اپوزیشن کے احتجاج پراعتراض نہیں، بہترہوتا پہلے قانونی طریقہ اپناتے، پی ٹی آئی نے احتجاج سے پہلےعدالت اور الیکشن کمیشن سے رجوع کیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ میرےعہدے کا فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے،مشاورت جاری ہے، عمران خان ممکنہ چیلنجز کے پیش نظر بہتر فیصلے کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا نائب کپتان ہوں، مجھ سےمشاورت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ ملک کے وزارتِ خارجہ کے منصب کے لیے معذرت کرنے والے پی ٹی آئی لیڈر شاہ محمود کو عمران‌ خان نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز دی ہے۔

یاد رہے چند دن قبل شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ عمران خان عوام کے وزیرِ اعظم بن کر سامنے آ رہے ہیں، مرکز میں پی ٹی آئی مکمل طور پر مطمئن ہے، نمبر پورے کیے جا چکے ہیں اور تحریکِ انصاف حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں