لاہور : وفاقی وزراء شاہ محمودقریشی اور پرویزخٹک آج پرویزالہٰی سےملاقات کریں گے ، جس میں وہ عمران خان کا خصوصی پیغام دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی تحریک عدم اعتمادناکام بنانے کیلئے متحرک ہیں اور وزیراعظم کی ہدایت پرشاہ محمود کے اتحادیوں سے رابطوں میں تیزی آگئی ہے۔
وفاقی وزرا شاہ محمودقریشی اورپرویزخٹک کی آج اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہٰی سے ملاقات کریں گے، ملاقات چوہدری پرویزالہٰی کی رہائش گاہ ظہورالہٰی روڈپرہوگی۔
لاہور:وفاقی وزرا2بجےچوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچیں گے ، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال ہوگا اور وفاقی وزرا، پرویزالہٰی کوعمران خان کاخصوصی پیغام پہنچائیں گے۔
یاد رہے شاہ محمود قریشی نے اسدعمر اور پرویزخٹک کیساتھ ایم کیوایم وفدسےملاقات کی تھی ، جس میں شاہ محمودقریشی نےوزیراعظم کا اہم پیغام ایم کیوایم وفدکو پہنچایا اور کہا ملاقاتوں کاسلسلہ جاری رہے گا۔