اشتہار

آصف زرداری نے پاکستان کے آئین کے ساتھ کھیلا، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پاکستان کے آئین کے ساتھ کھیلا، مینڈیٹ تسلیم نہ کرنےکا کیا اثر ہوتا ہے، ماضی سے سیکھنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زرداری نے ملک کے آئین اور جمہوریت کے ساتھ کھیل کھیلا، زرداری کا منفی کردار تاریخ میں لکھا جائے گا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ آئین سےماورااورغیرقانونی ہے، چوہدری شجاعت کا خط ممبران کو نہیں دیاگیا، نہ ہی انہیں علم تھا۔ ڈپٹی اسپیکر خط جیب میں رکھ کر چپ بیٹھے رہے، یہ بدنیتی ظاہر کرتی ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم نہیں کیا گیا تو ہم ماضی کے نتائج دیکھ سکتے ہیں، مینڈیٹ تسلیم نہ کرنے کا کیا اثر ہوتا ہے ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنی موت مرچکی ہے، پیپلزپارٹی ن لیگ کی ذیلی تنظیم ہے، ہمیں ماضی سےسبق سیکھ کراپناقبلہ درست کرناہوگا۔

ق لیگ سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کی کارکردگی سےمطمئن ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں زرداری کی چوہدری شجاعت سے ملاقاتوں سے صورتحال تبدیل ہوگئی تھی۔

وزیر اعلیٰ کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی ، ووٹنگ کے بعد ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت کے خط کو جواز بنا کر مسلم لیگ ق کے 10 ووٹ مسترد کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ پنجاب برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں