تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

شاہ محمود قریشی نے سندھ میں گورنر راج کی مخالفت کردی

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سندھ میں گورنرراج کی مخالفت کرتے ہوئے کہا سندھ ہاؤس میں جو ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کے منافی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اہم بیان میں کہا ہے کہ ہرممبرباوقارلوگوں کا چنا ہوا ہے اور وہ ضمیر کے مطابق فیصلے کا پابند  ہے، فیصلے سے پہلے توقعات کوذہن میں رکھنا ہوگا، جو عوام نے وابستہ کیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آج 90کی سیاست کو دہرایا جا رہا ہے، اسی طرز سیاست کےخلاف میثاق جمہوریت لایا گیا تھا ، میثاق جمہوریت میں کچھ اصول طے کیے گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس میں جو ہو رہا ہے وہ میثاق جمہوریت کےمنافی ہے، پارلیمنٹ کےمحافظوں کےہاتھوں پارلیمنٹ کونقصان پہنچےتویہی کہا جائے گا ، گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں گورنرراج کی تجویز کےحق میں نہیں ہوں، آج وزیر اعظم کی زیر صدارت پولیٹیکل کمیٹی کا اجلاس ہے ، میں ماضی کے تجربات کی روشنی میں نقطہ نظر پیش کروں گا۔

او آئی سی اجلاس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 23،22مارچ کواو آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کی میزبانی بڑا اعزاز ہے اور اسلاموفوبیا کیخلاف متفقہ قرارداد کی منظوری دوسری کامیابی ہے، قرارداد ہم نے اقوام متحدہ بھجوائی جوالحمدللہ جنرل اسمبلی سےمنظور ہوچکی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب او آئی سی ممالک کے وزرائے خارجہ پاکستان تشریف لا رہے ہیں جبکہ میزائل کے معاملے پر بھارت نے تاحال مبینہ "حادثاتی میزائل فائر” کا تسلی بخش جواب نہیں دیا۔

افغانستان اور یوکرین کی صورتحال سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے،یوکرین کشیدگی کے باعث آئل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، ان حالات میں غیر یقینی صورتحال پیدا کرناجمہوریت کے مفاد میں نہیں۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اقتدارکی ہوس کیلئے غیر یقینی صورتحال پیداکرنیوالوں کونظر ثانی کرنی چاہیے۔

Comments

- Advertisement -