اشتہار

پی ٹی آئی نے مذاکرات کے لیے شرط رکھ دی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ہماری ایک ہی شرط ہے کہ مذاکرات آئین میں رہ کر ہوں گے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات ہوتے ہیں، سنجیدہ سیاسی جماعتیں مذاکرات سے نہیں بھاگتیں، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’پی ڈی ایم حکومت کنفیوز ہے کہ ان کی اپنی صفوں میں یکسوئی نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان واضح کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ (ن) لیگ میں تقسیم ہے، کچھ کہتے ہیں مذکرات کے لیے میز پر بیٹھنا ہوگا اور رانا ثنا اللہ جیسے لوگ بھی ہیں جو کہتے ہیں کہ الیکشن کسی صورت نہیں ہوں گے۔ یہ لوگ کنفیوز ہیں اور بندگلی میں پھنس گئے ہیں۔‘

- Advertisement -

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر بطور پارٹی نمائندہ کل سپریم کورٹ میں پیش ہوں گا، سپریم کورٹ نے اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے تمام فیصلے واضح ہیں اور آئین بھی بالکل واضح ہے، عدالت کو بھی نظر آ رہا ہے کہ پی ڈی ایم حکومت کھلواڑ کر رہی ہے، یہ لوگ پارلیمنٹ کو بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں اور معاملے کو طول دے رہے ہیں، سپریم کورٹ نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ ہم آئین کی حفاظت کے لیے ڈٹے رہیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں