تازہ ترین

عمران خان کی 7 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران...

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی تعیناتی کیخلاف درخواست مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی...

عمران خان کی جانب سے راناثنااللہ کے بیان کیخلاف درخواست دائر

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی...

لانگ مارچ کی تاریخ سے متعلق شاہ محمود قریشی کا اہم بیان آگیا

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا حکومت مخالف لانگ مارچ کی تاریخ سے متعلق اہن بیان سامنے آگیا ہے۔

اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ابھی لانگ مارچ کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا، چہیرمین عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس میں سب کی گفتگو سنی ہے، عمران خان ساڑھے 5 بجے پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے لانگ مارچ کی تاریخ سے متعلق سب کی رائے سنی، لانگ مارچ پر بحث ہو چکی ہے، تفصیلات پریس کانفرنس میں سامنے آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پرامن مارچ ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے، پرامن مارچ میں رکاوٹ ڈالی گئی تو قانونی چارہ جوئی کا حق ہے، یہ حربے آزمائے ہوئے ہیں، تاریخ بتاتی ہے یہ سود مند نہیں، ماضی سے سیکھ کر پاکستان کے لیے منصوبہ بندی کرنی چاہیے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ رکاوٹ پیدا کریں گے تو مشکلات پیدا ہوں گی، 20 مئی کو ملتان میں شدت کی گرمی تھی  جلسہ سب نے دیکھا، عوام میں اس وقت جو شعور ہے وہ ماضی میں نہیں دیکھا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ ملک کو بحران سے نکالنے اور معاشی بحران کا حل نئے انتخابات ہیں، ہمارا ایک کی مطالبہ ہے کہ ملک میں نئے الیکشن کا اعلان کیا جائے، پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ختم ہو چکا ہے، ان کے پاس سرکاری مشینری اور ادارے ہیں۔

Comments