لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں دو فوجیوں کی شہادت پر غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے واہگہ بارڈر جانے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی بربریت کے نتیجے میں دو فوجی جوانوں کی شہادت پر غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے واہگہ بارڈر جانے کا اعلان کر دیا۔
شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ بھارتی جارحیت کسی صورت قابل قبول نہیں وہ بھارتی جارحیت کے خلاف واہگہ بارڈر جائیں گے اور نریندر مودی کی آنکھ میں آنکھ ڈال کر بات کریں گے اور بارڈر پر موجود سپاہیوں سے ملاقات کر کے اُن کے عزم و حوصلے کو خراج تحسین پیش کریں گے۔
اسی سے متعلق : بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ، 2 فوجی اہلکار شہید، وزیراعظم کی شدید مذمت
واضح رہے کہ گزشتہ شب ڈھائی بجے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی تھی ،پاکستانی جوانوں نے بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دیا اس دوران دو پاکستانی فوج شہید اور 9 زخمی ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : بھارتی جارحیت،آرمی چیف کا وزیر اعظم کوفون
بعد ازاں بھارت نے یہ ڈرامہ رچایا کہ لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ اصل میں سرجیکل اسٹرائیک تھی جو خفیہ ایجینسیوں کی اطلاع پر کی گئی تھی۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان نے بھارتی فوج کے اس مضحکہ خیز دعویٰ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اگر پاکستانی سرزمین پر کسی قسم کی کارروائی کی گئی تو منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔