اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

کورونا کی دوسری لہر، شاہ محمود کی اپوزیشن سے جلسے موخر کرنے کی درخواست

اشتہار

حیرت انگیز

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کورونا کی دوسری لہر کے پیش نظر اپوزیشن سے جلسے موخر کرنے کی درخواست کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا ایک حقیقت ہے جسے دنیا تسلیم کررہی ہے، اپوزیشن چاہے تسلیم کرے یا نہ کرے، دنیا تسلیم کررہی ہے، دنیا میں کورونا سے تقریباً 14 لاکھ اموات ہوچکی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کورونا کے حوالے سے عدالتوں کا فیصلہ واضح ہے، وبا سے متعلق پڑھے لکھے طبقے کی تشویش آپ کے سامنے ہے، ہم جلسوں میں نہ رکاوٹ بننا چاہتے ہیں نہ گھبرا رہے ہیں، اپوزیشن سے درخواست ہے کہ کچھ عرصے کے لییے جلسے موخر کردیں۔

مزید پڑھیں: کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو اور ووٹر کو کورونا میں دھکا دو، شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ کورونا کی صورت حال بہتر ہو تو جلسے کرنے کا شوق پورا کرلیں، اگر اپوزیشن بضد رہتی ہے تو معاشی، جانی نقصان کا ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم اپوزیشن کو جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے لیکن اگر اپوزیشن بضد ہے تو ہم رکاوٹ نہیں بننا چاہیں گے، ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے یہ سیاسی شہید بننے کی کوشش کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں