جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

بلوچستان میں عدم استحکام سے سی پیک کو نقصان پہنچے گا،شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ملک میں عدم استحکام بھارت کی ہائبرڈ وار کا ایک حصہ ہے، کوشش ہے کہ بھارت کی ایسی سازشوں کو ناکام بنائیں، بلوچستان میں عدم استحکام سے سی پیک کو نقصان پہنچے گا۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمارےدشمن ہمیں پریشان کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کرینگے، کئی بارکہہ چکا ہوں بھارت کاایک واضح ایجنڈا ہے جس کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں انتشارپیداکرنےکامقصدسی پیک کومتاثرکرناہے،بھارت ہمارےپڑوس کی سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال کرتاہے،باربارمعصوم لوگوں کوہٹ کیاجاتاہےتاکہ فرقہ وارانہ کشیدگی بڑھے پھر فرقہ وارنہ کشیدگی پورےملک میں پھیلتی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال بھارت کےہاتھ سےنکل چکی ہے، بھارت افغان امن عمل میں بھی اسپائلرکا کردار ادا کررہا ہے

وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت میں بھی مسلم برادری کونشانہ بنایاجارہاہے،ان کا اقلیتوں کے ساتھ سلوک بھی دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت میں اقلیتوں پر مظالم سے ان کا عالمی امیج متاثر ہورہا ہے وہاں کسان سراپا احتجاج ہیں ان کی معیشت متاثر ہورہی ہے، بھارتی حکومت اس سے توجہ ہٹانے کے لیے ہر حربہ استعمال کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہےپاکستان کسی طرح عدم استحکام کاشکارہو،افغان امن عمل آگےبڑھ رہاہےجس میں کچھ قوتیں رکاوٹ بنناچاہتی ہیں،ایسےکرداروں کواسپائلرکہتےہیں جونہیں چاہتےافغان امن عمل آگےبڑھے، ہم کہتےہیں افغانستان میں امن سے پورےخطےکوفائدہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک افغان سرحدکےقریب داعش کوبھی ہوادی جارہی ہے، افغان قیادت کےپاس سنہری موقع ہے، افغان قیادت کوچاہیےآپس میں بیٹھ کرگفت وشنیدبڑھائیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں