واشنگٹن : وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان صدرٹرمپ کو نیا پاکستان کا وژن پیش کریں گے، ہم خطے میں امن وخوشحالی کا بیانیہ لے کر وائٹ ہاؤس آئے ہیں۔
یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائٹ ہاؤس پہنچنے کے بعد اپنے پیغام میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کے نئےباب کا آغاز ہورہا ہے۔
وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیا پاکستان کا وژن پیش کریں گے، وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ ہم خطے میں امن وخوشحالی کا بیانیہ لے کر وائٹ ہاؤس آئے ہیں۔
The Prime Minister of Pakistan is here to showcase his vision of a “Naya Pakistan” and to start a new era of bilateral relations. We have come with a narrative of peace and prosperity in the region.#KhanMeetsTrump
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) July 22, 2019
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات جاری ہے اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود ہیں۔
وائٹ ہاؤس پہنچنے پر امریکی صدر نے وزیر اعظم کا پرتپاک استقبال کیا، وزیراعظم عمران خان نے وائٹ ہاؤس پہنچنے پرامریکی صدر سے مصافحہ کیا، وزیراعظم نے قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کیا ہوا ہے۔