تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’عدالتی اصلاحات بل پر کیا فیصلہ کروں گا یہ کہنا قبل ازوقت ہے‘

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عدالتی...

قومی اسمبلی میں‌ عدالتی اصلاحات کا بل منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عدالتی اصلاحات پر مشتمل...

‘پی ڈی ایم تحریک انصاف کا مقابلہ کرنے کے قابل نہیں رہی’

اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ایک جانب انتخابی مہم کا ماحول اور دوسری طرف انتقامی کارروائیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں عدالتوں میں پیشی سے کوئی مسئلہ نہیں تھا بس سیکیورٹی کےمسائل تھے، مسلسل سیکیورٹی مسائل سے آگاہ کررہےتھےوہ حل ہوجائیں تو پیش ہوجائیں گے۔

وائس چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد عمران خان کل اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

نائب صدر مسلم لیگ نون اور پی ڈی ایم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو اپنی شکست نظرآرہی ہےاسی لیے ایسی باتیں کررہی ہیں جبکہ پی ڈی ایم انتخابی میدان میں پی ٹی آئی کامقابلہ کرنےکےقابل نہیں رہی۔

Comments