اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

”عمران خان نے وہ کر دکھایا جو آسان نہ تھا“

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی آج نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہے، عمران خان نے وہ کر دکھایا جو آسان نہ تھا۔

کونسل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج پاکستان اور عوام کو تحفہ دے چکے ہیں، پی ٹی آئی کی اہمیت، افادیت اور نظریہ ہر صوبے میں پھیل چکا ہے، جس کا کارکن پاکستان کے شہر اور دیہاتوں میں پھیل چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2013 میں ایک عروج دیکھا پھر انتخابات کے نتائج دیکھے، 2018 میں نئی جدوجہد دیکھی اور اس نے آپ کو حکومت بنانے کا موقع دیا، اگر الیکشن کمیشن میں جائیں تو 190 کے قریب رجسٹرڈ جماعتیں دکھائی دیں گی، جو جماعتیں معنی رکھتی ہیں انہیں انگلیوں پر گن سکتے ہیں، جو جماعتیں نیچے سے جنم لیتی ہیں تو وہ جماعتیں رہتی ہیں۔

- Advertisement -

وائس چیئرمین نے کہا کہ کانگریس ہندوستان کی آزادی سے پہلے بنی آج بھی موجود ہے، پاکستان کی حقیقی آزادی میں تحریک انصاف نے کردار ادا کیا، آپ خوش قسمت ہیں کہ آپ نیشنل کونسل ممبر ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ لوگ بھی موجود ہیں جنہوں نے ڈی چوک کے 126 دن کا امتحان پاس کیا، لوگ کہتے ہیں کہ 25 مئی کو لوگ کہاں تھے، 25 مئی کو ہماری خواتین کے گھروں کی دہلیز پھلانگی گئیں، 25 مئی کو ہمارے کارکنان اور ننھے بچوں پر شیلنگ کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کہتے ہیں کہ تحریک انصاف لوگ نکالنے میں کامیاب دکھائی نہیں دیتی، شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ کنٹینر اور گرفتاریاں ہٹا دو پھر لگ پتا جائے گا، پنجاب میں ایک میدان لگنے والا ہے، درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، گزارش ہے کہ نیشنل کونسل کے ممبران ان 20 حلقوں کی شناخت کرلیں، جہاں آپ کا اثر ہے وہاں امیدوار کو نہ دیکھیں عمران خان بلے کا نشان دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں