اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان نے گراؤنڈ میں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی! تصاویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے میچ ختم ہونے کے بعد گراؤنڈ میں گھس کر مداخلت کرنے پر ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی، جس کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزر حیدرآباد کے درمیان کوالیفائر میچ کے بعد شاہ رخ اپنی ٹیم کی جیت کا جشن منانے گراؤنڈ میں آئے اس دوران وہ مداحوں کو دیکھ کر ہاتھ ہلارہے تھے اور ان کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دے رہے تھے۔

شاہ رخ خان کے ہمراہ ان کی بیٹی سہانا اور بیٹا ابرام بھی نریندر مودی اسٹیڈیم کے اندر موجود تھے، اس دوران انھوں نے نادانستہ طور پر جیو سینما کے آئی پی ایل کے شو میں خلل ڈال دیا وہ براہ راست شوٹنگ کے دوران میزبان اور تجزیہ کاروں کے بیچ سے گزر گئے۔

- Advertisement -

اپنی غلطی کا احساس ہوتے ہی شاہ رخ نے فوری طور پر سابق بھارتی کرکٹرز آکاش چوپڑا، پارتھیو پٹیل اور سریش رائنا سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی جو گراؤنڈ کے اندر ہونے والے شو میں موجود تھے،

شاہ رخ خان نے ان سب کرکٹرز کو گلے بھی لگایا اور پھر گراؤنڈ میں آگے بڑھنے سے پہلے براڈکاسٹ دیکھنے والے مداحوں سے بھی معافی مانگی۔

اس دوران سوہانا کو اپنے بھائی کا ہاتھ پکڑتے ہوئے احتیاط سے کیمروں سے بچ کر نکلتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ شاہ رخ ایسا نہ کرسکے۔

آکاش چوپڑا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’واہ کیا آدمی ہیں یہ! لیجنڈ! میں ان کا بہت احترام کرتا ہوں،‘ آپ نے ہمارا دن بنایا دیا آپ شو اسٹاپر ہو۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں