تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

بالی ووڈ کے دونوں خانز 2 دہائیوں بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر آنے کو تیار

ممبئی: بالی وڈ پر راج کرنے والے کنگ خان اور دبنگ خان دو دہائیوں بعد ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہو کر مداحوں کے دل جیتیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی وڈ کے دونوں خانز اگلے برس عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ٹائیگر 3 میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں ماہ سے ہورہا ہے۔

کنگ خان ان دنوں اپنی فلم جوان کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم اطلاعات ہیں کہ جوان کی شوٹنگ ختم ہوتے ہی بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ٹائیگر 3 میں اپنے کیمیو رول کی شوٹنگ کے لیے ممبئی روانہ ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان بھارتی خفیہ ایجنسی را کے آفیسر کا کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب سلمان خان کو حال ہی میں اپنی آنے والی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ کرتے دیکھا گیا تھا وہ اپنی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ٹائیگر 3 کیلئے شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔

خیال رہے کہ تھرلر فلم ٹائیگر 3 اگلے سال 21 اپریل کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کئے جانے کا امکان ہے جس میں ایک مرتبہ پھر  سلمان خان اور کترینہ کیف کی جوڑی  ٹائیگر اور زویا کے روپ دکھائی جائے گی جبکہ عمران ہاشمی بھی فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

Comments

- Advertisement -