بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

فلم ’نائیک‘ میں انیل کپور سے قبل کس اداکار کو کاسٹ کیا گیا تھا؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار انیل کپور کی بلاک بسٹر فلم ’نائیک‘ کیلیے سب سے پہلے انڈسٹری کے سب سے بڑے اسٹار کو کاسٹ کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انیل کپور نے 2001 میں ریلیز ہونے والی فلم ’نائیک‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے اور اس فلم کو کافی پسند کیا گیا۔

لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہیں مرکزی کردار کیلیے انیل کپور سے قبل سُپر اسٹار شاہ رخ خان کو 1 روپے معاوضے پر کاسٹ کیا گیا تھا۔

- Advertisement -

شاہ رخ خان کے پرانے انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں وہ بتا رہے ہیں کہ کیوں کر وہ فلم میں مرکزی کردار ادا نہیں کر سکے۔

سُپر اسٹار نے کہا کہ میں نے ڈائریکٹر ایس شنکر سے فلم کیلیے 1 روپے معاوضہ طے کیا تھا، میں نے ’نائیک‘ کا تامل ورژن دیکھا تو سوچا کہ یہ اسکرپٹ بالی وڈ میں کام نہیں کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ میں تامل فلم کے ہندی ورژن میں کام کرنے کے حق میں نہیں تھا لہذا اس پروجیکٹ پر ہمارے درمیان کچھ مسائل تھے، ہم نے کچھ چیزوں پر یکساں نہیں سوچا اس لیے اسے کرنے کا کوئی مطلب نہیں تھا۔

’لیکن میرے پاس ابھی بھی معاوضے کی وہ رقم موجود ہے۔ ایس شنکر وہ آدمی ہے جس کے ساتھ میں یقینی طور پر کام کرنا چاہتا ہوں۔ میرے لیے وہ جیمز کیمرون کی طرح ہے۔‘

دوسری جانب بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے ’نائیک‘ کا سیکوئل بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند اور ممتا آنند کر سکتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں