تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

ملک میں‌ رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلا روزہ ہوگا

پاکستان میں رمضان المبارک 1444 ہجری کا چاند نظر...

شاہ رخ خان ”پٹھان“ میں کیسے نظر آئیں گے؟ تصویر وائرل

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے فلم ”پٹھان“ کے سیٹ سے تصویر شیئر کر دی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر شاہ رخ خان نے فلم ”پٹھان“ میں نظر آنے والے انداز کی تصویر شیئر کر دی جسے اب تک ایک کروڑ 80 لاکھ سے زائد مداح پسند کر چکے ہیں۔

انسٹا گرام پر اداکار کی تصویر پر نہ صرف مداح بلکہ اہلیہ گوری خان اور بیٹی سہانا خان سمیت بالی وڈ کی دیگر بڑی شخصیات بھی پسند کر رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

شاہ رخ خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ”آپ شاہ رخ خان کو تو روک سکتے ہو لیکن پٹھان کو کیسے روکو گے؟“

ایک مداح نے تصویر پر تبصرہ کیا کہ ہم اس کی بالکل توقع نہیں کر رہے تھے۔ دوسرے نے لکھا کہ راجا پھر سے آگیا۔ ایک اور مداح نے کہا کہ بادشاہ ہمیشہ بادشاہ ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے مطابق اس فلم کو 2023 میں 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔ اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی نظر آئیں گے۔

Comments