ہفتہ, مارچ 29, 2025
اشتہار

دال میں زیادہ پانی ڈالا کر چار لوگوں کو کھانا پورا کرنے والی فیملی کا بیٹا آج کا سپر اسٹار اداکار

اشتہار

حیرت انگیز

دال میں زیادہ پانی ڈالا کر چار لوگوں کو کھانا پورا کرنے والی فیملی کا بیٹا آج کا سپر اسٹار اداکار ہے جس کا راج بالی ووڈ کی انڈسٹری پر ہے۔

شاہ رخ خان نے اگرچہ ٹیلی وژن پر اداکاری کا آغاز فلمی اداکاری سے قبل ہی 1980 کے اختتامی سالوں میں کیا تھا لیکن ان کی پہلی فلم ’دیوانہ‘ 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔

خوش قسمتی سے پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد انہیں ایک سے بڑھ کر ایک اچھی فلمیں ملیں اور انہوں نے پہلے ہی سال ’راجو بن گیا جنٹلمین، چمتکار اور مایا میم صاب‘ جیسی فلموں میں کام کیا۔

شاہ رخ خان کئی بار اپنے بچپن کے مشکل دنوں کو یاد کرتے ہوئے اپنے والدین کے لیے اپنی بے پناہ محبت اور شکرگزاری کا کھل کر اظہار کرتے ہیں جس نے انھیں آج اتنا بڑا اسٹار بنایا۔

انوپم کھیر کے چیٹ شو میں پیشی کے دوران اداکار شاہ رخ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اداکار نے سچائی اور دلی ایمانداری سے لاکھوں دلوں کو موہ لیا۔

اداکار شاہ رخ خان نے اپنے بچپن کے مشکل دور کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے گھر میں دال میں زیادہ پانی ڈالا جاتا تھا تاکہ ہم چار لوگوں کو کھانا پورا ہوسکے۔

اداکار شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ اُس وقت کسی کو یہ نہیں پتا تھا کہ میں کبھی اس مقام پر پہنچ جاؤں گا، اگر مجھ جیسا شخص، جس کی شکل و صورت اور دماغ محدود ہو، وہ اس مقام تک پہنچ سکتا ہے تو پھر کچھ بھی ممکن ہے۔

اداکار نے کہا کہ بچپن کا دور سب سے اچھا ہوتا ہے۔ جب میں چھوٹا تھا تو سوچتا تھا کہ کب بڑا ہوگا اور آج جب بڑا ہوگیا ہوں تو کہتا ہوں کاش بچپن واپس لوٹ آئے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بچین  ہماری زندگی کا بہترین وقت ہے ہم اس وقت بہت بے فکر ہوتے تھے، مجھے یاد ہے کہ میری ماں مجھے اپنے ہاتھوں سے کھانا کھلاتی تھی۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے والد تاج محمد خان، ایک پٹھان تھے جو پشاور سے ہندوستان گئے تھے اور کینسر کی وجہ سے اس وقت انتقال کر گئے جب شاہ رخ صرف 15 سال کے تھے، ان کی والدہ لطیف فاطمہ خان کا طویل علالت کے بعد 1990 میں انتقال ہو گیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by imransrkian (@imransrk1_)

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں