اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان نے سگریٹ کیوں چھوڑ دی؟ حیرت انگیز انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی فلم اسٹار شاہ رخ خان نے اپنی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر انکشاف کیا ہے کہ اُنہوں نے اب سگریٹ نوشی سے کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

ممبئی کے علاقے باندرا میں کنگ خان نے اپنی سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی ایک تقریب ’ایس آر کے ڈے‘میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کے ساتھ کچھ یادگار لمحات گزارے اور سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

شاہ رخ خان کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ میری زندگی میں اب تک ایک اچھی تبدیلی یہ بھی آئی ہے کہ میں اب سگریٹ چھوڑ چکا ہوں۔

- Advertisement -

کنگ خان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا نہیں تھا کہ سگریٹ نوشی چھوڑنے کے بعد مجھے سانس لینے میں دشواری محسوس ہونے لگے گی اور اب میں ایسا محسوس کرتا ہوں، مگر ان شاء اللہ سب بہتر ہوجائے گا۔

یاد رہے کہ کنگ خان کو 2012ء میں آئی پی ایل میں اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ کے دوران سرِ عام سگریٹ نوشی کرنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شاہ رخ خان کے پاس کتنی دولت ہے؟ ہوش اڑانے والی تفصیلات سامنے آگئیں

ان کے اس اقدام کے باعث جے پور کی ایک عدالت نے 100 روپے کا معمولی جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں