ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کی فلم ”جوان“ مسائل کا شکار ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ”جوان“ نمائش سے قبل ہی مسائل کا شکار ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان نے گزشتہ روز ہی ”جوان“ کا ایک منٹ 34 سیکنڈز پر مشتمل تریلر جاری کیا تھا۔ فلم میں اداکار کا ایک رول گینگسٹر جب کہ دوسرا باپ کا ہوگا جو ایک سینئر ”را“ افسر کا کردار ادا کر رہا ہے۔

آج فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر شاہ رخ خان نے پانچ مختلف زبانوں میں ”جوان“ کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت اسپیشل پروجیکٹ ہے لیکن یہ کچھ ناگزیر مسائل کا شکار ہوگیا ہے۔

- Advertisement -

شاہ رخ خان نے کہا کہ لیکن کچھ اچھے لوگوں نے بھرپور محنت کی اور اسے ممکن بنایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

فلم کے ٹریلر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہ رخ خان ایک پٹی نکال کر اپنے ماتھے اور ایک آنکھ پر باندھتے ہیں اور پسٹل سے فائر کرنے کے بعد کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں۔ اس دوران وہ اداکار صرف ایک لفظ کہتے ہیں ”ریڈی“۔

معروف اداکار سلمان خان نے بھی کنگ خان کی فلم کے ٹریلر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا اور شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”میرا جوان بھائی ریڈی ہے۔“

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں