ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور فلم ڈائریکٹر فرح خان دہائیوں سے بہترین دوست ہیں۔ یہ سچ ہے کہ کچھ عرصے کیلیے ان کے آپس میں تعلقات خراب رہے مگر اس کے باوجود انہوں نے مل کر انڈسٹری کو بہترین فلمیں دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک مرتبہ شاہ رخ خان نے فرح خان کے شوہر شریش کندر کو سنجے دت کی پارٹی میں سب کے سامنے تھپڑ رسید کیا تھا۔
بعد ازاں فرح خان نے ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے بہترین تعلق کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے سُپر اسٹار کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلق کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا تھا کہ میں ہر کسی کو یہ کہتی ہوں کہ میرے والد تو اس دنیا سے رخصت ہوگئے لیکن انہوں نے شاہ رخ خان کو میری دیکھ بھال کیلیے پیچھے چھوڑا ہے، میں شاہ رخ خان تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی ہوں کہ وہ میرا خیال رکھتے ہیں۔
سریش کندر کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کرتے ہوئے فرح خان نے بتایا تھا کہ ایک مرتبہ سنجے دت نے ہمیں اپنے گھر پارٹی میں مدعو کیا جہاں شاہ رخ خان بھی تھے۔
فرح خان نے بتایا کہ سُپر اسٹار نے میرے شوہر کو سب کے سامنے تھپڑ رسید کر دیا، شاہد سریش نے ان کے خلاف کوئی ٹوئٹ کیا تھا۔
انٹرویو میں وہ مزید بتاتی ہیں کہ شاہ رخ خان کے باڈی گارڈز نے بھی سرکش کندر کو مارا، پھر سنجے دت نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں بچایا تھا۔