کامیڈین راجیو ٹھاکر کا کہنا ہے کہ کپل شرما شو میں شاہ رخ خان نے میری تصویر فرش پر پھینکی تو میں رونے لگا تھا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک دہائی قبل جب شاہ رخ خان اپنی فلم ’ہیپی نیو ایئر‘ کی تشہر کے لیے دی کپل شرما شو میں شریک ہوئے تو انہوں نے راجیو ٹھاکر کے ساتھ مذاق کیا جس نے ان کی آنکھیں نم کردی تھیں۔
شاہ رخ خان نے ٹی وی پر اپنی نقل کرنے پر راجیو پر تنقید کی یہ پہلا موقع تھا جب شاہ رخ خان کو راجیو ٹھاکر سے ملے تھے۔
تاہم اداکار کے غصے نے اسے ہلا کر رکھ دیا۔ انہوں نے ایک نئے انٹرویو میں اس تجربے کو یاد کیا، اور اس کے بعد شاہ رخ خان کی تعریف بھی کی۔
راجیو شکلا نے کہا کہ جب شاہ رخ نے میری تصویر پھینکی تو مجھے لگا کہ اتنے بڑا اسٹار ہمارے ساتھ ایسا کیسے کرسکتا ہے؟ یہ سب اس وقت شروع ہوا تھا وہ کنگ خان کا مذاق اڑا رہے تھے۔
اداکار نے بتایا کہ کپل نے شاہ رخ سے کہا تھا کہ راجیو آپ کے بہت بڑے مداح ہیں وہ آپ کی زبردست نقل کرتے ہیں اور میں نے یہ مذاق اچھے طریقے سے سے کیا تھا تمام سامعین نے کھڑے ہوکر داد دی لیکن کپل اور شاہ رخ نے مذاق کو کچھ لمحے کے لیے سنجیدہ بنا دیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس دوران جب شاہ رخ نے میری تویر فرش پر پھینکی تو میں ڈر گیا میں یہ نہیں سوچ سکتا تھا کہ میرا پسندیدہ اداکار ایسا ہوسکتا ہے، میری آنکھوں میں آنسو تھے لیکن ان کی اداکاری اتنی اچھی تھی کہ میں نے سوچا کیا واقعی میں نے انہیں تکلیف پہنچائی ہے۔
راجیو نے بتایا کہ واقعہ ختم ہونے کے بعد شاہ رخ نے انہیں سکھایا کہ کردار میں ان کی نقل کیسے کی جائے پھر میں جب میں اپنی وینٹی وین میں گیا تو ان کی ٹیم کا کوئی شخص میرے پاس آیا اور بتایا کہ شاہ رخ نے یہ آپ کے لیے بھیجی ہے جب میں نے دیکھا تو یہ وہی تصویر تھی جو فرش پر پھینکی تھی لیکن وہ فریم ہوگئی ان کے اس اقدام نے میرا دل جیت لیا۔