بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان نے اپنے پہلے پیار کے بارے میں خاموشی توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ پر راج کرنے والے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے آج پہلی بار اپنے پہلے پیار کے بارے میں بتا دیا۔

شاہ رخ خان نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر #AskSRK سیشن رکھا جہاں انہوں نے مداحوں کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

آکاش مجمدار نامی ایک مداح نے شاہ رخ خان سے سوال کیا کہ آپ کی پہلی گرل فرینڈ کون ہے؟ اس پر اداکار نے مختصر جواب دیتے ہوئے لکھا: ’میری اہلیہ، گوری۔‘

متعلقہ: شاہ رخ خان نے عالیہ بھٹ کو نیا نام دے دیا

شاہ رخ خان کے اس جواب کے بعد دیگر مداحوں نے ان کی گوری خان کے ساتھ پرانی تصاویر کمنٹ میں پوسٹ کیں اور اپنی محبت کا اظہار کیا۔

ایک نے لکھا: ’میں آپ کی اس بات میں ضرور تعریف کروں گا کہ آپ اپنی اہلیہ کے ساتھ بہت وفادار ہیں، اس طویل سفر میں آپ دونوں کا اب تک کوئی تنازع سامنے نہیں آیا۔ گوری خان بہت خوش قسمت بیوی ہیں۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں