اشتہار

شاہ رخ خان، ویرات کوہلی کی ایک ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کی ایک ساتھ رقص کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں شاہ رخ خان اور ویرات کوہلی نے ان کی سُپر ہٹ فلم ’پٹھان‘ کے مقبول گانے ’جھومے جو پٹھان‘ پر مختصر رقص کیا جس کی ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی۔

گزشتہ شپ ایڈن گارڈنز میں انڈین پریمیئر لیگ کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور رائل چیلنجز بنگلور کے درمیان مقابلہ ہوا۔ کولکتہ نائٹ رائیڈرز شاہ رخ خان کی ٹیم ہے جس نے مقابلہ جیتا۔

- Advertisement -

میچ کے بعد سُپر اسٹار کافی خوش نظر آئے۔ انہوں نے گرم جوشی سے ویرات کوہلی کو گلے لگایا اور پھر دونوں نے ڈانس کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں