منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

شاہ رخ خان کے گھر پر لگی نام کی تختی چوری ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے گھر ”منت“ پر لگی نام کی تختی اچانک غائب ہو جانے سے ان کے مداح پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ شاہ رخ خان کا گھر ”منت“ سوشل میڈیا پر اس وقت موضوعِ بحث بنا تھا جب اس کے باہر سالوں سے لگی نام کی تختی کو تبدیل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: گھر میں شاہ رخ خان پر کون سی پابندی عائد ہے؟

مداحوں نے تختی کی تصاویر اور سیلفیاں لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھیں۔ اب نئی تختی اچانک غائب ہو جانے کے بعد ”منت“ پھر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔

شاہ رخ خان کے مداحوں نے نوٹس کیا کہ گھر کے باہر لگی نام کی تختی غائب ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان کے گھر میں کتنے ٹی وی ہیں؟ اداکار کا انکشاف

ممبئی میں بالی وڈ اداکار کا گھر ”منت“ ایک سیاحتی مقام کی حیثیت رکھتا ہے جہاں اکثر مداح دورہ کر کے اپنی تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں۔

11 مئی کو ایک مداح نے ٹوئٹر پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ میں آج ”منت“ گیا تھا اور زندگی میں پہلی بار دیکھا کہ گھر کے باہر نام کی تختی غائب ہے۔

مداحوں خیال ہے کہ تختی کسی نے چوری کرلی ہے جب کہ کچھ کے مطابق شاہ رخ خان نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر نام کی تختی کو ہٹا دیا ہے۔

https://twitter.com/MohammadHanfi3/status/1524459606583308288?s=20&t=3pI6Yh1RoDWsMj5Va20gyQ

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں