تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

گھر میں شاہ رخ خان پر کون سی پابندی عائد ہے؟

ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے انکشاف کیا ہے کہ گھر میں ان پر ایک پابندی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ ہمارے گھر ”منت“ میں زیادہ تر چیزیں میری اہلیہ گوری خان اپنی پسند سے خرید کر لاتی ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھ پر گھر میں پابندی ہے کہ میں منت کے ڈیزائن میں کسی قسم کی مداخلت کروں کیوں کہ میری اہلیہ ایک زبردست ڈیزائنر ہیں اور وہ پورا گھر سنبھالتی ہیں۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کا ایک ساتھ فلم بنانے کا اعلان

انہوں نے واضح کیا کہ گھر میں کچھ چیزیں ایسی ہیں جن سے متعلق فیصلہ لینے میں مجھے آزادی ہے، میں چاہوں تو ٹیلی ویژن یا کوئی اور چیز خرید لاؤں اور اسے کسی بھی کمرے میں رکھ دوں، مجھ سے کوئی سوال نہیں کرے گا۔

’’منت‘‘ کسی محل سے کم نہیں، اس کی تزئین و آرائش میں 4 سال کا طویل عرصہ لگا تھا۔ یہ گھر 20 ویں صدی کے ثقافتی ورثے ’’گریڈ تھری ہیریٹیج‘‘ کی بھی شاندار عکاسی کرتا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔ والد نے بیٹی کو فلم انڈسٹری میں کامیابی کے گُر بھی سکھائے ہیں۔

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے سہانا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بیٹی یاد رکھنا کہ آپ کبھی بھی پرفیکٹ نہیں ہوں گے، آپ نے بطور اداکار ہمیشہ مہربان اور مزید دینے والا بننا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ایک اداکارہ کے طور پر رحم دل بنیں، جیسی آپ ہو اگر ویسے ہی بنی رہوگی تو سب کے قریب رہوگی، میرے بچے! آپ نے لمبا سفر طے کیا ہے لیکن لوگوں کے دل تک جانے کا راستہ ختم ہونے والا نہیں ہے، آگے بڑھو اور زیادہ سے زیادہ مسکراؤ۔

انہوں نے آخر میں لکھا کہ اب یہاں لائٹ، کیمرہ اور ایکشن ہوگا۔

Comments

- Advertisement -