بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی نئی فلم جوان ریلیز کے چھ گھنٹوں بعد ہی آن لائن لیک ہوگئی۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی فلم جوان کو ریلیز کے پہلے روز ہی ناقدین اور ناظرین کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے تاہم فلم پائریسی کا شکارر ہوگئی کیونکہ یہ تھیٹر میں ریلیز ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی آن لائن لیک ہوگئی۔
ای ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فلم کا کیمرہ پرنٹ آن لائن لیک ہوگیا۔
ویب سائٹس تامل روکرز، ٹیلی گرام اور مووی رولز نے سنیما ہالز میں اس کے پہلے شو کے چھ گھنٹے کے اندر فلم کا ایچ ڈی ورژن لیک کردیا۔
Of Justice & A Jawan.
Of Women & their Vengeance.
Of a Mother & A Son.
And of course, a lot of Fun!!!
Ready Ahhh!!!#JawanTrailer out now! #Jawan releasing worldwide on 7th September, 2023 in Hindi, Tamil & Telugu. pic.twitter.com/WwU95DJcK2— Shah Rukh Khan (@iamsrk) August 31, 2023
تاہم پائریسی ویب سائٹس پر لیک ہونے کی وجہ سے فلم کا باکس آفس کلیکشن متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔
جوان کے ریلیز ہوتے ہی 7.5 لاکھ سے زائد ٹکٹس فروخت ہوچکی ہیں اور امکان ہے کہ فلم دنیا بھر میں باکس آفس کلیکشن پر افتتاحی دن ہی 100 کروڑ کا ہندسہ عبور کرلے گی۔
واضح رہے کہ جوان میں شاہ رخ خان دو کرداروں میں نظر آئیں گے، دیگر کاسٹ میں نینتھارا، وجے سیتھوپتی، پریا مانی، یوگی بابو، سنیل گروور ودیگر شامل ہیں۔