اشتہار

فلم ’جوان‘ کی ریلیز ملتوی کرنے کی وجہ سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی میڈیا نے بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ آنے والی فلم ’جوان‘ کی ریلیز کے اچانک ملتوی ہونے کا دعویٰ کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’جوان‘ اگلے ماہ کی 2 تاریخ کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جانے تھی تاہم فلمسازوں نے اچانک اپنا فیصلہ تبدیل کر لیا اور اب اس کی نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

شاہ رخ خان کی پروڈکشن کمپنی ’ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ‘ کے بینر تلے بننے والی فلم ’جوان‘ میں سُپر اسٹار ایکشن میں نظر آئیں گے جبکہ ان کے ہمراہ اداکارہ نین تارا اور اداکار وجے سیتھوپتی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔ اس کے ڈائریکٹر ایٹلی کمار ہیں۔

- Advertisement -

بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ پروڈکشن ٹیم نے فلم میں بصری اثرات (VFX) کو مزید بہتر انداز میں استعمال کرنے کیلیے وقت مانگا ہے تاکہ ایک ایسی پراڈکٹ سامنے آئے جو سُپر ہٹ فلموں کا مقابلہ کر سکے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ’جوان‘ اگست سے پہلے ریلیز کی جائے گی جبکہ فلمساز مختلف تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔ فلمسازوں نے ایک موقع پر جون کی 29 تاریخ پر اتفاق کر لیا تھا لیکن ریڈ چیلیز انٹرٹینمنٹ کے کچھ عہدے داروں کا خیال ہے کہ اسے 11 یا 25 اگست کو ریلیز کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق فلم میں بصری اثرات بہتر کرنے کا کام مئی میں ہی مکمل ہو جائے گا، اگر فلم کو اگست میں ریلیز کیا گیا تو اس کے کامیاب ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ اسی ماہ دیگر بڑی فلمیں بھی ریلیز کیلیے شیڈول ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں