جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

شاہ رخ صرف امیروں اور صنعتکاروں کی نہیں بلکہ غریبوں کی شادی میں بھی پرفارم کرتے ہیں! ویڈیو

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان صرف امیروں اور صنعتکاروں کی نہیں بلکہ غریبوں کی شادی میں بھی جاتے ہیں اور اس کا کوئی معاوضہ بھی نہیں لیتے۔

شاہ رخ خان کسی تقریب میں موجود ہوں تو وہ ویسے ہی خاص بن جاتی ہے، اس بار سپراسٹار نے کسی امبانی، متل اور اڈانی کی شادی میں شرکت نہیں کہ بلکہ ایک عام سی میک آرٹسٹ کی شادی میں بلامعاوضہ شرکت کرکے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

بالی ووڈ اداکار کے آبائی شہر دہلی میں ایک شادی کی تقریب گزشتہ دنوں منعقد ہوئی جس میں شاہ رخ کی شرکت اور ان کی پرفارمنس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی۔

- Advertisement -

وائرل تصاویر پر صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا اور سوالات کیے کہ دُلہا دُلہن کوئی معروف شخصیات نہیں تھیں پھر بھی شاہ رخ نے اس شادی میں شرکت کی تو پھر خطیر معاوضہ وصول کیا ہوگا۔

بھارتی میک اپ آرٹسٹ امرت کور نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں شاہ رخ دُلہن کے ہمراہ اسٹیج پر موجود ہیں اور پرفارم کررہے ہیں جب کہ وہ دُلہن کی تعریف کرتے ہوئے اسے سراہ بھی رہے ہیں۔

ویڈیو آنے کی دیرتھی کہ اس پر کمنٹس کا تانتا بندھ گیا اور لوگوں نے شاہ رخ کے معاوضے کے حوالے سے باتیں شروع کردیں، لوگوں نے پوچھا کہ اس شادی میں شرکت کے شاہ رخ نے کتنے پیسے لیے ہوں گے؟

بہت سے لوگوں نے اندازہ لگاتے ہوئے یہ کہا کہ کنگ خان جن کی شادی میں شرکت تقریب کو چار چان لگا دیت ہے انھوں نے اس شادی کے لیے کروڑوں روپے وصول کیے ہوں گے۔

ان سوالات کا جواب دیتے ہوئے میک اپ آرٹسٹ نے واضح کیا کہ شاہ رخ ان کے فیملی فرینڈ ہیں، اس لیے انھوں نے اس شادی میں شرکت کی کوئی رقم وصول نہیں کی بلکہ اسٹیج پر بھی آئے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں