پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے نئے شاہی فرمان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے جمعرات کی شب متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔

سعودی خبررساں ایجنسی "ایس پی اے” کے مطابق جاری کیے جانے والے شاہی فرامین میں ڈاکٹر عصام بن سعد بن سعید کو وزیر مملکت اور رکن کابینہ برائے شوری کونسل امور متعین کیا گیا ہے تاہم وہ اپنی موجودہ ذمہ داریاں بھی ادا کرتے رہیں گے۔

شاہی فرمان کے مطابق وزیر مملکت اور رکن کابینہ برائے شوری کونسل محمد بن فیصل بن جابر ابوساق کو ان کے عہدے سے سبکدوش کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

جاری ہونے والے تیسرے شاہی فرمان کے مطابق احمد بن عبدالعزیز قطان کو ایوان شاہی کے مشیر کے طور پر متعین کیا گیا ہے جن کا عہدہ وزیر کے مساوی ہوگا۔

استاد محمد بن فیصل بن جابر ابوساق کو ایوان شاہی کا مشیر بدرجہ وزیر تعینات کیا گیا، شاہی فرمان کے مطابق ڈاکٹر صالح بن علی القحطانی کو رائل کلینکس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین تعینات کیا گیا ہے جن کا عہدہ وزیر کے مساوی ہوگا۔

ڈاکٹر منیر بن محمود بن ابراہیم الدسوقی کو کنگ عبدالعزیز سٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے صدر کے طور پرمتعین کیا گیا ہے انکا عہدہ وزیر کے مساوی ہے۔

عبداللہ بن فہد بن صالح العویس کو ریاستی سلامتی کے نائب سربراہ بدرجہ وزیر کے طورپر تعینات کیا گیا ہے۔ سلیمان بن عبدالعزیز بن سلیمان العبید کو بطورمعاون وزیردرجہ اول اقتصادیات ومنصوبہ بندی مقررکیا گیا ہے۔

جاری ہونے والے شاہی فرمان کے مطابق انجینئرعمار بن محمد بن حمید نقادی کو اقتصادی اور منصوبہ بندی کے نائب وزیردرجہ اول کے طورپر مقرر کیا گیا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے شاہی فرامین میں متعلقہ اداروں کو احکامات پرفوری طورپر عمل درآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں