ریاض: سعودی شہر دمام میں قائم ایک عجائب گھر میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی 43 سال پرانی کار شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی شہری سعد البالحی نے القریہ الشعبیۃ کے نام سے دمام میں ایک عائب گھر قائم کررکھا ہے جہاں کی خاص بات سعودی فرمانروا کی تینتالیس سال پرانی گاڑی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس عجائب گھر میں سعودی عرب کی دیگر قدیم اور کلاسیکل گاڑیاں بھی رکھی گئی ہیں۔ جبکہ شاہ سلمان کی کار نام کیڈلک سیڈان ہے جو 1977 کا ماڈال ہے، چار نشستوں والی اس گاڑی کی چھت سفید جبکہ باڈی کا رنگ سرخ ہے۔ سعد البالحی نے یہ گاڑی ایک نیلامی میں خریدی تھی۔
شہری کا کہنا ہے کہ وہ 35 برس سے زیادہ عرصے سے نوادر اورآثار قدیمہ جمع کررہا ہے۔ کار ایک نیلامی سے کئی برس پہلے خریدی تھی اور اسے اپنے میوزیم کا حصہ بنایا۔
سعد نے مزید بتایا کہ مجھے یہ کار اس لیے بھی پسند ہے کیوں کہ اس کی نسبت وطن عزیزکے قائد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ہے، شاہ سلمان کی کار عجائب گھر میں نہایت موزوں جگہ پر رکھی گئی ہے۔
خیال رہے کہ عجائب گھر کا رخ کرنے والے زیادہ تر شہری شاہ سلمان کی گاڑی دیکھنا پسند کرتے ہیں۔