تازہ ترین

‘ کتنی ناانصافی ہے پھر کہتے ہیں اللہ کاعذاب نہ آئے ‘

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے عدالتی نظام کو جکڑ کر مذاق بنایا ہوا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے پاکستان کے عدالتی نظام کو جکڑ کر مذاق بنایا ہوا ہے، کتنی ناانصافی ہے پھر کہتے ہیں کہ اللہ کا عذاب نہ آئے۔

شہباز گل نے مزید کہا ہے کہ چوری شدہ پیسے کے تمام ثبوت ہونے کے باوجود فرد جرم عائد نہیں ہو پارہی ہے اگر یہی کوئی غریب یا عام آدمی ہوتا تو ابھی تک سزا مل کر اپیل بھی خارج ہوچکی ہوتی۔

 

واضح رہے کہ سابق مشیر احتساب مصدق عباسی نے لاہور کی اسپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت پر ایف آئی اے کی جانب سے وزیراعظم حمزہ شہباز اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی گرفتاری مانگنے کو ڈراما قرار دیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: ‘ ایف آئی اے نے عدالت میں ڈراما رچا کر قوم کو بےوقوف بنایا ‘

سابق مشیر احتساب مصدق عباسی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ عدالتوں کو کیس کا فیصلہ کرنا چاہیے لیکن عدالت میں مختلف بہانوں سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں، ایف آئی اے عدالت میں ڈراما رچا کر قوم کو بیوقوف بنایا گیا۔

Comments

- Advertisement -