تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

آصف زرداری کی ہارس ٹریڈنگ کوششوں کیخلاف عمران خان کی ہدایت پر آج احتجاج ہوگا

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آصف زرداری کی جانب سے وزیراعلیٰ انتخاب کے لیے ہارس ٹریڈنگ کی کوششوں کیخلاف آج احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر آصف زرداری کی جانب سے ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آج احتجاج ہوگا۔

شہباز گل نے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ ہارس ٹریڈنگ کے خلاف آج شام 7 بجے لبرٹی چوک لاہور پر احتجاج کیا جائے گا جس میں تمام پاکستانی بھرپور شرکت کریں۔

 

واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے حمزہ شہباز کی حمایت کے حصول کیلیے کل ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی تھی جب کہ دونوں کے درمیان آج ایک بار پھر بیٹھک متوقع ہے جس میں سابق صدر ق لیگ کے سربراہ کو حمزہ شہباز کی حمایت کے قائل کرنے کی دوبارہ کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں مداخلت ، پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

دوسری جانب وزیراعلی پنجاب کےانتخاب میں مداخلت پر تحریک انصاف نے راناثنااللہ اور حکومت پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائرکردی۔

Comments

- Advertisement -