تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

اب احتساب ہو گا، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اب احتساب ہوگا اور 25 مئی کو تشدد کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 25 مئی کے واقعے کے حوالے سے ٹوئٹ کیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ اب احتساب ہوگا، جس جس نے خواتین کی بے حرمتی، بچوں اور وکلا پر تشدد کیا۔

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ 25 مئی کو تشدد کرنیوالوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی اور یہ پہلا قدم ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی قانون آگے اپنا راستہ لے گا، عمران خان 25 مئی کو نہیں بھولا نہ بھولے گا۔

 

واضح رہے کہ آزادی مارچ میں عوام پر لاٹھی چارج اور تشدد کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ میں عوام پر لاٹھی چارج، تشدد کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی شروع

پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -