اتوار, ستمبر 29, 2024
اشتہار

شہباز گل نے اپنی بریت کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے سیشن عدالت سے بریت مسترد ہونے کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے سیشن عدالت سے بریت مسترد ہونے کے فیصلے کیخلاف درخواست دائر کردی۔

شہبازگل نے اپنے وکیل شہریار طارق کےذریعے ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کے بریت مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی، جس میں وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

- Advertisement -

درخواست میں استدعا کی گئی کہ سیشن عدالت کا11فروری کافیصلہ کالعدم قرار دیاجائے اور کوہسارتھانےمیں درج بغاوت کے مقدمے سے بری کیا جائے۔

شہبازگل نے ٹرائل کورٹ میں کارروائی روکنے کی استدعا بھی کر دی اور کہا پراسیکیوشن کی جانب سےایساکوئی مٹیریل نہیں دیاگیاجس پر فرد جرم  لگ سکے، ٹرائل کورٹ کاآرڈرآئین کےآرٹیکل10اےکی خلاف ورزی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ درخواست منظورکرتےہوئےکیس سےبری کیاجائے اور درخواست بریت پرحتمی فیصلےتک ٹرائل کورٹ کی کارروائی روکی جائے۔

خیال رہے سیشن عدالت نے 11 فروری کوشہبازگل کی بریت درخواست مسترد کی تھی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں