تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

شہباز گل ہٹے کٹے ہیں، مریم اورنگزیب نے ویڈیو شیئر کردی

وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر تشدد کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دے دیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کی بات صرف جھوٹ ہے وہ کیمرہ دیکھتے ہی اداکاری شروع کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز گل پر کوئی تشدد نہیں ہوا وہ ہٹے کٹے ہیں جو ویڈیو شیئر کی جارہی ہے وہ چکوال کے ایک ریپسٹ کی ہے جس نے بچے کو جنسی زیادتی نشانہ بنایا جس پر علاقہ مکینوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ان پر کسی قسم پر تشدد نہیں کیا وہ ہٹے کٹے پولیس کے ساتھ گفتگو کررہے ہیں کتابیں پڑھ رہے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ شہباز گل سے ماسک لیا گیا تو انہوں نے چیخنا شروع کردیا اب ان کا ماسک کدھر گیا۔

شہباز گل پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، فواد چوہدری

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’شہباز گل پر بہیمانہ تشدد کیا گیا انہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے جسم پر تشدد کے نشانات دکھائے ان پرتشدد کے ثبوت ان کی تصاویر ہیں۔

دوسری جانب پی ٹی آّئی رہنما شہبازگل کےعلاج معالجےکیلئے نیا میڈیکل بورڈ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چار رکنی میڈیکل بورڈ پمزاسپتال کےڈاکٹرز پرمشتمل ہو گا، بورڈ میں میڈیسن، جنرل سرجری، پلمانولوجی، میڈیکل آئی سی یو کے ڈاکٹرز شامل کئے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایٹ پروفیسر میڈیسن شفاعت رسول کو میڈیکل بورڈ کی سربراہ مقرر کیا گیا ہے، جنرل سرجن عاطف انعام شامی، پلمونولوجسٹ ڈاکٹرضیا اور میڈیکل آئی سی یو کےاسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرسلمان کو بھی بورڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پمز ذرائع کے مطابق چار رکنی بورڈشہباز گل کا علاج معالجہ اور میڈیکل رپورٹ تیار کرے گا، میڈیکل رپورٹ کو عدالت میں پیش کیا جائے گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہباز گل کیلئے چار رکنی اور بعد میں چھ رکنی بورڈ بنایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -