تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

وزیراعظم اور خاندان کو گالی دیں گے تو ردعمل آئے گا، شہباز گل

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے کہا ہے کہ خاتون اول پر متعدد حملے کیے گئے، وزیراعظم اور خاندان کو گالی دیں گے تو ردعمل آئےگا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے معروف خاتون صحافی عاصمہ شیرازی کے حال ہی میں لکھے جانے والے آرٹیکل پر سخت تنقید کرتے ہوئے اظہارِ مذمت کیا۔

معاونِ خصوصی نے کہا کہ خاتون اول پربغیر سوچے سمجھےحملہ کیاجاتا ہے، وہ عمران خان کی اہلیہ سے پہلے پاکستان کی بیٹی ہیں، خاتون اول قوم کی ماں کے برابر ہوتی ہے مگر اُن پر متعدد بار الزامات عائد کر کے ذاتی حملے کیے گیے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے سوال کیا کہ خاتون اول پر بغیر سوچے سمجھے حملہ کیا گیا، اگر کوئی آپ کی نانی، دادی یا والدہ کی توہین کرے تو کیسا محسوس ہوگا؟۔ شہباز گل نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور اُن کے خاندان کو گالیاں دیں گے تو سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ  ردعمل آئے گا، اگر عاصمہ شیرازی کے پاس ثبوت ہے تو انہیں خبر دینے کا پورا حق ہے اور اگر نہیں ہے تو  بشریٰ بی بی کی کردار کشی کا کسی کو حق نہیں ہے۔

معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ خواتین کے بارے میں ایسی باتوں پر ہر ماں بیٹی کو تکلیف ہوتی ہے،نوازشریف کی مریم کے علاوہ ایک اوربیٹی بھی ہیں، ہمیں ان کا نام تک نہیں معلوم اور نہ ہم نے کبھی اُن کے حوالے سے کوئی گفتگو کی ہے‘۔

شہباز گل نے سوال کیا کہ ’کیا اب گھروں میں بیٹھی خواتین پر کیچڑ اچھالی جائےگی؟، جس روزپوری قوم میلاد النبی ﷺ منارہی تھیں، اُس روز غیر ملکی میڈیا پر مغلظات لکھی  گئیں۔

’عمران خان کسی کومٹھائی دےکریاگھٹنوں کوہاتھ لگاکر وزیراعظم نہیں بنے،عمران خان بارش میں تقریرکرتا،کنٹینرکی چھت پرسوتا تھا، اگر آپ کے پاس وزیراعظم یاخاتون اول کے غلط کام کے ثبوت ہیں تو سامنے لے آئیں‘۔

دوسری جانب وفاقی وزیر برائے مواصلات نے کہا کہ خاتون اول قوم کی ماں کے برابر ہوتی ہے، آرٹیکل کے ذریعے اپنے دل کا بغض نکالنے کے لیے ماؤں پر الزام انتہا ہے، سیاست کے دل کا کلنک زہر بن کر صحافی کےقلم سےابلنےلگا،ایسا ہو تومسخ چہرہ سچائی کا،اورموت اخلاقیات کی ہوتی ہے۔

Comments

- Advertisement -