تازہ ترین

اسرائیل سے تعلقات کے معاملے پر کسی ملک کی تقلید نہیں کریں گے، وزیر خارجہ

اسلام آباد: نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا...

الیکشن کمیشن کا ووٹرز لسٹیں غیر منجمد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات...

بے نامی اداروں کے مکمل خاتمے کے لیے ایف بی آر کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: خانساموں، چوکیداروں اور مالیوں کے نام پر کمپنی...

افغانستان میں پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث 200 عسکریت پسند گرفتار

کابل : افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت نے...

سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد : سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا...

شہباز گل پر مبینہ تشدد کرکے کیا پوچھا جارہا ہے؟ اسد عمر نے بتادیا

پاکستان تحریک انصاف (پی‌ ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ شہباز گل پر مبینہ تشدد کا مقصد عمران خان کے خلاف بیان دلوانا ہے.

پروگرام ’آف دی ریکارڈ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ شہبازگل پرتشددکیاجارہاہے،انہوں نےعدالت میں بھی بتایا تھا پہلے دن سماعت کے موقع پر انہوں نے تشدد کے نشانات بھی دکھائے۔

شہباز گل سے پوچھا جارہا ہے عمران خان کیا کھاتے ہیں اور کس سے ملتے ہیں

اسد عمر نے ہا کہ شہبازگل کوجب گرفتارکیاگیاتھااسی وقت موبائل فونزلےلیےگئےتھے، ان سے یہ پوچھا جارہا ہے کہ عمران خان کیا کھاتے ہیں اور کس سے ملتے ہیں۔

ہدف شہباز گل نہیں ہیں بلکہ عمران خان ہیں

انہوں نے کہا کہ ہدف شہباز گل نہیں ہیں بلکہ عمران خان ہیں اور ان کے خلاف کوئی بیان نکلوانا ہے ان پر تشدد کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ عمران خان کے خلاف بیان دے دیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پی ڈی ایم لیڈر شپ کو سوچنا چاہیے جہاں یہ معاملات لے جارہہے ہیں اس سے نقصان ہوگا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے لیے 17جولائی الارمنگ دن تھا یہ لوگ سمجھتےتھےہمیں7،8نشستیں ملیں گی لیکن جواب برعکس آیا اور پنجاب کی حکومت ان کے ہاتھ سے گئی۔

ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد منظم طریقے سے پی ٹی آئی کیخلاف ایک مہم چلائی گئی

انہوں نے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اوردیگرکیسزمیں تیزی لائی گئی جبکہ ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد جو مہم چلائی گئی اسے ہم سے جوڑنے کی کوشش کی گئی منظم طریقے سے پی ٹی آئی کیخلاف ایک مہم چلائی گئی۔

تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی شہیدوں کے جنازے میں نہیں گئی

اسد عمر نے کہا کہ شہدا کے جنازے میں وزیراعلیٰ کے پی سمیت ہماری قیادت شریک ہوئی یہاں تک تاثر دیا گیا کہ پی ٹی آئی شہیدوں کے جنازے میں نہیں گئی۔

پی ڈی ایم والے توعمران خان کواسٹیبلشمنٹ کالاڈلہ کہتےتھے

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے توعمران خان کواسٹیبلشمنٹ کالاڈلہ کہتےتھے یہ تو کہتے تھے عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا ایک پروجیکٹ ہے ساڑھے تین سال یہ لوگ ہمیں سیلکٹڈ کہتے رہے ۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ انہوں نے جو الزامات لگائے تھے آج اس کی نفی کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ عمران خان اداروں کے خلاف ہیں۔

 

 

Comments

- Advertisement -